نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جمعے کو ایک قرارداد کے مسودے کا جائزہ لے گی جس میں غزہ کی جنگ کے تقریبا چھ ماہ بعد اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق چہارشنبہ کو پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں غزہ میں شہریوں کو قحط کی صورتحال سے دوچار کر کے اسے جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔مسودے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نسل کشی روکنے کے لیے اپنی قانونی ذمہ داری نبھائے۔قرارداد کا مسودہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم میں اقوام متحدہ کے 56 رکن ممالک میں سے 55 کی جانب سے پیش کیا ہے۔