اقوام متحدہ حجاب اور اسلاموفوبیا کا نوٹس لے: او آئی سی

   

جدہ: اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او ؑآئی سی نے ہندوستان میں مسلم نسل کشی کی دھمکی، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا واقعات اور حجاب پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکے۔ عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں ریاست کرناٹک، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں اترکھنڈ میں ہندو انتہا پسند رہنما کی جانب سے مسلم نسل کشی کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی قوتوں بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پُرتشدد واقعات کا نوٹس لے۔