اقوام متحدہ میں ایران کو حق رائے دہی حاصل

   

سیول : جنوبی کوریا نے تہران حکومت کے 18 ملین ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں سے اقوام متحدہ کے لیے ایرانی واجبات کی ادائیگی کر دی ہے۔سیول حکومت کے مطابق، اس طرح سے ایران کو رائے دہی کے حقوق دوبارہ حاصل ہو گئے ہیں۔جنوبی کوریائی امور خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی درخواست پر جنوبی کوریا نے ایرانی واجبات ادا کیے۔واضح رہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے جنوبی کوریا کے دو بینکوں میں سات ارب ڈالر کے ایرانی اثاثے منجمد ہیں۔