اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بُرکینا فاسو میں حکومت کی غیر آئینی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور وہاں کے صدر روچ مارک کرسچین کابورے اور دیگر سرکاری حکام کی رہائی اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔ چہارشنبہ کے روز جاری سلامتی کونسل کے ایک بیان کے مطابق، ‘کونسل کے اراکین مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکوواس) اور افریقی یونین کی جانب سے برکینا فاسو کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے پر غور کیا۔