نیویارک : اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے منگل کو قحط کے شکار ملک جنوبی سوڈان کے لیے 426 ملین ڈالر کی امداد اپیل کر دی۔ اس افریقی ملک میں مسلسل خونریز تنازعہ اور سیلابوں کے باعث کئی ملین انسانوں کو بھوک کے مسئلے کا سامنا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق جنوبی سوڈان میں فی الفور خوراک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو قحط کے اثرات اور بھوک سے بچایا جا سکے۔ اس ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ اسے مالی امداد کی کمی کے باعث جنوبی سوڈان میں امدادی اشیائے خوراک کی فراہمی جزوی طور پر معطل کرنا پڑ رہی ہے۔ اس نئی پیش رفت کے بعد وہاں ایک اعشاریہ سات ملین انسانوں کو درپیش فاقہ کشی کا خطرہ شدید تر ہو گیا ہے۔