اقوام متحدہ کے ماہر عدلیہ کا دورۂ ترکی، خشوگی قتل کی تحقیقات

,

   

انقرہ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ترکی میولوت کاؤسوگلو نے آج کہاکہ انھوں نے اقوام متحدہ کے ماہر عدلیہ سے ملاقات کی ہے جو سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے مقدمہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ترکی کے بقول یہ بین الاقوامی تحقیقات ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے ماورائے عدالت جانبدارانہ قتل کی وارداتیں ہفتہ تک ترکی میں رہیں گے اور وہ عہدیداروں بشمول استنبول کے وکیل استغاثہ اعلیٰ سے سلسلہ وار ملاقاتیں کریں گے۔ خشوگی کے مضامین امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوا کرتے تھے۔ وہ حکومت سعودی عرب کے ناقد تھے۔ خشوگی کے قتل کا حکم 2 اکٹوبر کو ترکی میں دیا گیا تھا۔ حکومت سعودی عرب اسے ’’سرکش‘‘ کارروائی قرار دیتا ہے جس سے مملکت اپنے بدترین سفارتی بحرانوں میں سے ایک کا شکار ہوگیا تھا۔ ترکی عہدیداروں نے اس قتل کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جو سعودی قونصل خانہ استنبول میں ہوا تھا۔ شکایت کے بموجب سعودی عرب تعاون سے قاصر رہا تھا۔ وزیر خارجہ ترکی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ سے اپنی ملاقات کی خبر اور تصویر اپنے ٹوئٹر پر شائع کی ہے۔