صنعاء۔ 4اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں مشترکہ سرکاری فورسز نے جمعرات کے روز الحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا کے جنوب میں واقع پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کی دراندازی کی نئی کوشش ناکام بنا دیا۔ اس دوران ضلع کے ساحلی علاقے الفازہ کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔زمینی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ فورسز دراندازی کی کوشش کرنے والے حوثی عناصر کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ نمٹیں اور ان کو پسپا کر دیا۔
