القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا

   

اسلام آباد : راؤلپنڈی کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 14 برس اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے ۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جمعہ کو اڈیالہ جیل میں کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کرپٹ پریکٹسز کے مرکتب قرار پائے ہیں ۔ فیصلے کے وقت عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ ان کے وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت نے عمران خان کو دس لاکھ اور بشریٰ بی بی کو پانچ لاکھ جرمانے کا بھی حکم دیا ۔ القادر ٹرسٹ کیس کو مقامی میڈیا میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا نام بھی دیا جاتا ہے ۔