القاعدہ سے شامی گروپ کے ہاتھوں 21 سرکاری فوجی ہلاک

   

بیروت 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے ایک جہادی گروپ نے جو القاعدہ سے مربوط ہے، 21 سرکاری اور اتحادی فوجیوں کو اتوار کے دن صوبہ ادلیب کے قریب ہلاک کردیا۔ یہ 6 ماہ قدیم معاہدہ جنگ بندی کے بعد پہلی مہلک ترین کارروائی ہے۔ علی الصبح 21 سرکاری فوجیوں یا اتحادی نیم فوجی تنظیم کے سپاہی انصار التوحید جہادیوں کے حملے کا نشانہ بنے۔ شامی رسد گاہ برائے انسانی حقوق نے اِس کا انکشاف کیا ہے۔