القاعدہ نے 7 سال بعد آسٹریلیائی ڈاکٹر کو رہا کردیا

   

ملبورن: آسٹریلیائی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے شمالی برکینا فاسو سے اغوا کر لیا تھا۔ یہ جوڑا اس ملک میں پچھلے چار دہائیوں سے اپنا خانگی ہاسپٹل چلا رہا تھا۔آسٹریلیائی حکومت نے جمعہ کو بتایا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے ایک آسٹریلیائی ڈاکٹر کو مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں 7 سال سے زائد عرصہ تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔آسٹریلیائی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی ساحلی شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والے 88 سالہ ڈاکٹر کینتھ ایلیٹ محفوظ ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ مل گئے ہیں۔ایلیٹ کی اہلیہ جوسلین کو بھی اغوا کرلیا گیا تھا، لیکن انہیں چند ہفتوں بعد ہی رہا کر دیا گیا تھا۔اپنی رہائی کی تفصیلات بتائے بغیر وونگ نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت اور ایلیٹ فیملی نے ایلیٹ کی رہائی کیلئے انتھک محنت کی۔