درست اندازمیںارکان کی ادائیگی کی تلقین‘بھینسہ میںتربیتی کیمپ
بھینسہ 6/اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اللہ پاک اپنے محبوب و مقبول بندوں کو حج کی سعادت کے لیے مقرر کرتا ہے قابل مبارک ہیں عازمین حجاج جنکو اللہ پاک نے منتخب کیا ہے عازمین حجاج سعادت حج کے دوران دنیاوی معاملات کو مکمل طور ترک کرتے ہوئے صرف اور صرف عبادتوں کی ادائیگی اور اللہ پاک رضا و خوشنودی کے علاوہ حج کے تمام ارکان کو صحیح اندازمیں ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی اور مفتی عبدالغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلما و یگر نے ضلع نرمل حج سوسایٹی کے زیراہتمام الحاج محمد عبدالقدیر کی زیر صدارت بھینسہ شہر کے گریٹ فنکشن ہال میں حجاج کرام کے لیے منعقدہ تربیتی کیمپ کے دوران مخاطب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عازمین حجاج کی خدمت کے ذریعہ اللہ پاک کا قرب اور رضا حاصل ہوگی امسال بھینسہ شہر اطراف و اکناف سے تقریبا پچاس کے قریب حجاج اکرام حج کی سعادت کے لیے روانہ ہونگے جن کے لیے ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی کورٹلہ ، الحاج خواجہ عارف احمد سنٹرل حج کمیٹی ٹرینر اور سوسایٹی ذمہ داران الحاج عبدالسمیع ، عبدالرحیم ، الحاج عبدالحیات ذمہ دار خادمین حجاج سوسایٹی نے شرکت کی اس موقع پر الحاج خواجہ عارف احمد سنٹرل حج کمیٹی ٹرینر کو انکی پچیس سالہ خدمات پر شالپوشی کی گئی جبکہ الحاج عبدالحیات ذمہ دار خادمین حجاج سوسایٹی ، الحاج محمد عبدالقدیر ، مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی اور مفتی عبدالغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلما کی بھی شالپوشی کی گئی اس پروگرام میں حافظ عبداللطیف ، مولانا سید رافع قاسمی ، الحاج عبدالوحید خان ، عدالحمید ، الحاج جواد حسین ، محمد عرفان و دیگر موجود تھے جبکہ عبدالرحیم ، عبدالمنقم ، عبدالغنی ، محمد سہیل محی الدین ، محمد رضی الدین ، زکریا فیضان و دیگر خدمات انجام دیتے دیکھے گئے آخر میں دعا کے ذریعہ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔