الور : راجستھان کے ضلع الور میں عالمی یوم صحت کے موقع پر آج ریلی نکال کر عالمی وبا کورونا سے احتیاط کرنے اور صحت کے تئیں بیدار رہنے کا پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلیکٹر ننّو مل پہاڑیا نے گورنمنٹ راجیو گاندھی اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) کی قیادت میں منعقد ریلی کو راجیو گاندھی جنرل اسپتال سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مسٹر پہاڑیا بھی پورے راستے ریلی میں موجود تھے ۔ انہوں نے بازاروں کو دیکھا اور موقع پر ہی ضروری ہدایات دیے ۔ راستے میں مدر ٹریسا ہوم میں کھانے کے لیے بھیڑ دیکھ کر کلیکٹر ناراض ہو گئے ۔ انہوں نے مدر ٹریسا کی ناظم کو ہدایت دی کہ سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد کی جائے ورنہ کھانے کے انتظام کو بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بلا مرض شکم رکھنے کے لیے یونیورسل ہیلتھ انسورنش پالیسی نافذ کی گئی ہے جس کا رجسٹریشن کیا جا رہا ہے ۔