لکھنؤ: ایس پی صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ الکٹورل بانڈ کے معاملے میں چندہ کے نام پر کی گئی وصولی کا بی جے پی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔یادو نے پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو ہراساں کیا اور بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے دباؤ بنایا۔ پارٹیوں کو توڑنے کا کام کیا۔ عوام سب دیکھ رہے ہیں۔