پریاگ راج : الہ آباد ہائی کورٹ نے لوجہاد پر کنٹرول کیلئے یوپی حکومت کے تبدیلی مذہب آرڈیننس پر روک لگانے سے انکار کردیا ۔اس ضمن میں ریاستی حکومت و دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے ۔لوجہاد پر کنٹرول کیلئے یوپی حکومت نے نومبر میں انسداد غیر قانونی تبدیلی مذہب آرڈیننس 2020 کو منظوری دی تھی۔جسے الہ آباد ہائی کورٹ میں متعدد پی آئی ایل فائل کر کے چیلنج کیا گیا تھا ۔آج کورٹ نے تمام کی ایک ساتھ سماعت کی اور آرڈیننس پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے ریاستی حکومت و دیگر کو اس ضمن میں نوٹس جاری کیا۔