نئے رائے دہندوں میں جوش و خروش
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈسٹرکٹ الیکشن اتھاریٹی کو تاحال 3 لاکھ 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں اکثریت نئے رائے دہندوں کی ہیں ۔ یہ درخواستیں انتخابی فہرست میں ناموں کا اعادہ کے دوران عمل میں آیا ۔ 4 فروری کو آخری تاریخ برائے شمولیت نئے رائے دہندگان اور اعتراضات کو دور کرنے کی تھی ، الیکشن اتھاریٹی کو ’ فارم 6 ‘ کے تحت 1.74 لاکھ درخواستیں جب کہ زائد از 10 ہزار درخواستیں انتخابی فہرست میں غلطیوں کی تصحیح و دیگر پر مشتمل تھیں ۔ سربراہ مجلس بلدیہ اور ڈپٹی الیکشن آفیسر ( ڈی ای او ) دانا کشور نے کہا کہ زیر التواء تمام درخواستیں پیر کی شام تک یکسوئی کردی جائے گی اور حقیقی فہرست برائے رائے دہندگان کی اشاعت 22 فروری کو جاری کردی جائے گی ۔ آنے والے لوک سبھا الیکشن کے مد نظر الیکشن اتھاریٹی ای وی ایم کے معائنہ کے پہلے مرحلہ میں 3 نوڈل آفیسرس اور بی ایچ ای ایل کی خاص نگرانی میں کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ای وی ایم کی تیاری بی ایچ ای ایل کے سپرد ہے۔ سیاسی پارٹیاں اس مرحلہ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے شکوک و شبہات اگر کچھ موجود ہوں تو دور کرسکتی ہیں ۔ دانا کشور نے یہ بات کہی ۔۔