کشی نگر۔ اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں الیکشن ڈیوٹی سے 3دنوں کے اندر کورونا متاثر ہونے کی وجہ سے جان گنوانے والے افسران،ملازمین کے کنبے کو معاوضہ کی رقم دی جائے گی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پوری ریاست کے ایسے افسران،ملامین کی فہرست تیاری کی گئی ہے اس میں ضلع کے 34افسران وملازمین کی فہرست بھیج دی گئی ہے ۔ سہ سطحی پنچایت انتخابات 2021 میں افسران،ملازمین کی کورونا سے الیکشن ڈیوٹی کے ایک مہینے کی مدت میں ہوئی موت کی صورت میں ان کے کنبے والوں کو معاوضہ کے طور پر رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایس راج لنگم نے بتایا کہ انتظامیہ اور ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت ملتے ہی ایسے افسران وملازمین کے بارے میں پتہ لگا کر ان کی فہرست تیار کرائی گئی ہے ۔ ضلع میں ایسے 34ناموں کو معاوضے کی رقم کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ ان میں ہر ایک کنبے کو 30لاکھ روپئے دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔