نئی دہلی: کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے چند دن قبل الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ پر ہفتہ کو گہری تشویش کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے صدر کھرگے نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے اور ہندوستان میں صرف ایک الیکشن کمشنر بچا ہے ۔کھرگے نے کہا جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے ، اگر ہم نے اپنے آزاد اداروں کی تباہی کو روکا نہیں، تو ہماری جمہوریت آمریت کے قبضے میں آجائے گی۔’’ انہوں نے کہا ‘‘ای سی آئی اب بکھرنے والے آخری آئینی اداروں میں سے ایک ہو گا۔’’یہ الزام لگاتے ہوئے کہ الیکشن کمشنروں کے انتخاب کے نئے عمل نے حکمراں جماعت کو تمام اختیارات دے دیے ہیں،کھرگے نے اپنی پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم سے سوال کیاکہ23 دسمبر کو میعاد پوری ہونے کے بعد بھی نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کیوں نہیں کی گئی؟۔ کھرگینے کہا کہ مودی حکومت کو ان سوالات کا جواب اور مناسب وضاحت کرنی چاہئے ۔