نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نےجموں وکشمیر میں تمام پارلیمانی حلقوں ،اسمبلی حلقوں میں 01-10-2022 کو اہلیت کی تاریخ کے حوالے سے انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کا حکم دیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسرجموں و کشمیر کے دفتر کے پبلک نوٹس کے مطابق، انٹیگریٹڈ ڈرافٹ انتخابی فہرست کی اشاعت 15-09-2022 (جمعرات) کو ہوگی، دعوؤں اور اعتراضات کو بھرنے کی مدت 15-09-2022 (جمعرات) سے مقرر کی گئی ہے۔