الیکٹورل بانڈز کے مسئلہ پر /22 جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ 22 جولائی کوان درخواستوں کی سماعت کرے گا جس میں صنعتی خاندان سے سیاسی جماعتوں کو الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ملنے والے چندہ کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس سال فروری میں ایک فیصلے میں انتخابی بانڈ اسکیم کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈز جاری کرنے والے بینک ایس بی آئی کے انتخابی بانڈز کے اجراء پر فوری طور پر پابندی لگا دی تھی۔الیکٹورل بانڈ اسکیم کے تحت سیاسی جماعتوں کو گمنام چندہ دینے کا انتظام تھا۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ 22 جولائی کو ایک پی آئی ایل کی سماعت کرے گا جس میں انتخابی بانڈ اسکیم کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے وکیل پرشانت بھوشن کے دلائل کا نوٹس لیا۔