الیکٹورل بانڈس اسکیم پر ایس بی آئی کا جھوٹ پکڑا گیا : سرجے والا

   

نئی دہلی ۔29 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے چہارشنبہ کو حکومت پر آر بی آئی اور ای سی آئی کے ذریعہ الیکٹورل بانڈ اسکیم کو نظرانداز کئے جانے کا الزام عائد کیا ۔ کانگریس کے کلیدی ترجمان رندیپ سرجے والا نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے الیکٹورل بانڈس کی اجرائی میں رول اب تحقیقات کی زد میں آگیا ہے کیونکہ ایس بی آئی کا جھوٹ بھی پکڑا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ مارچ 2018ء تک جاری کئے گئے الیکٹورل بانڈس جن کی مالیت 6128 کروڑ روپئے ہے ، اُس میں سے بی جے پی کو 95% حاصل ہوتا ہے ۔ سرجے والا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اُنھوں نے کہاکہ ایس بی آئی کا جھوٹ پکڑا گیا ہے اور میڈیا نے چُپ سادھ لی ہے ، کوئی شوروغل نہیں ہے ، کوئی مباحثہ نہیں ہے ۔