امارات،مصر اور بحرین کی بین الاقوامی پروازوںکا آغاز

,

   

دبئی۔پانچ عرب ملکوں نے یکم جولائی سے سفری پابندیاں اٹھا لیں ہیں اور پروازیں بحال کردیں لیکن فضائی کمپنیوں کو مسافروں کی صحت و سلامتی یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی تدابیر کا پابند بنایا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق اب تک 5 عرب ممالک نے سفری پابندیاں اٹھا کر پروازیں بحال کی ہیں ان میں سے ایک مصر ہے جس کی فضائی کمپنیوں نے 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک پروازوں پر پابندی کے بعد یکم جولائی سے بین الاقوامی پروازیں شروع کی ہیں۔مصر نے کورونا کی وبا کے پیش نظر 19 مارچ کو پروازیں معطل کردی تھیں۔ایجپٹ ایئر نے 29 سے زیادہ شہروں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایجپٹ ایئر نیکہا ہے کہ تدریجی طور پر دیگر شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع کردی جائیں گی۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں یورپی ممالک کے13 ایرپورٹس، افریقہ کے چار، مشرق وسطیٰ کے چار (دبئی، ابوظبیا، شارجہ اور بیروت) اور شمالی امریکہ کے تین ایرپورٹس کیلیے پروازیں چلائی جائیں گی۔متحدہ عرب امارات کی امارات ایر نے بھی یکم جولائی سے مخصوص شرائط کے ساتھ پروازیں شروع کردیں۔بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو امارات واپس لانے کے لیے پروازیں بحال کی گئی ہیں۔ امارات ایر نے یکم جولائی سے دنیا کے 52 شہروں کے لیے پروازوں کا اعلان کیا۔تیونس 27 جون کو اپنے ایرپورٹس بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول چکا ہے۔ یہاں تین ماہ سے زائد عرصے سے پروازیں بند تھیں۔تیونس میں سب سے پہلی پرواز فرانس سے قرطاج پہنچی۔ یہ فرانس ایر کی پروازتھی۔بحرین نے بھی یکم جولائی سے ایتھنز اور قاہرہ کے لیے پروازیں شروع کردیں۔ بحرین نے اپنے یہاں ا?نے والے غیرملکیوں پر پابندی لگائی ہے کہ وہ صحت اقرار نامہ پیش کریں اور 14 دن تک انہیں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔لبنان پانچواں عرب ملک ہے جس نے یکم جولائی کو رفیق الحریری ایرپورٹ بین الاقوامی مسافروں کے لیے کھول دیا ہے۔ حفاظتی ضوابط اور ہاؤس ائسو لیشن کی پابندی کے ساتھ باہر سے ا?نے والے مسافروں کا خیر مقدم شروع کردیا گیا۔

سلامتی کونسل کی نشت کیلئے امارات کو سعودی کی حمایت
ریاض۔سعودی عرب نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کر دی ہے۔یاد رہے کہ امارات 23۔2022 کے لیے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کی رکنیت کا امیدوار ہے۔سعودی عرب نے تمام ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں امارات کی حمایت کریں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی سفارتی مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر خالد منزلاوی نے اقوام متحدہ میں چین کی سربراہی میں ہونے والے ایشین اور بحر الکاہل گروپ کے وڈیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے اعتدال پسندانہ نقطہ نظر سے اتفاق کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امارات دنیا بھر میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔ڈاکٹر خالد منزلاوی نے کہا کہ امارات نے پائدار ترقی، امن و سلامتی اورعالمی تعاون سے گہرا تعلق رکھنے والے اہم مسائل کے حل میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امارات، مشرق وسطیٰ نہیں بلکہ پوری دنیا میں پائدار امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے اور انسانی مسائل کے حوالے سے پوری دنیا میں واضح نقوش چھوڑ رہا ہے۔اقوام متحدہ میں سعودی سفارتی مشن کے نائب سربراہ نے کہا ہیامارات نے ہمیشہ روا داری کے کلچراورامن کے پیغام کو فروغ دیا ہے۔