امارات، ہندوستان 50 ارب ڈالر کینئی سرمایہ کاری کرے گا

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ہندوستان میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ہندوستان امارات کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دنیا میں تیزی سے آگے بڑھنے والی معیشت بھی۔متحدہ عرب امارات کی اس بڑی سرمایہ کاری سے متعلقہ افراد کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس بڑی سرمایہ کاری کے سلسلے میں ابتدائی وعدے اگلے سال ماہ مئی میں سامنے آ سکتے ہیں۔ تاہم ابھی اس بارے میں امارات کی طرف سے کوئی باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس لیے متعلقہ افراد نے اپنا ظاہر نہ کرنے پر اصرار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس نئی سرمایہ کاری سے متعلق امور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کے ساتھ ماہ جولائی میں ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں طے کیے جا رہی ہیں۔واضح رہے امارات اور ہندوستان دونوں کے درمیان پچھلے دس برسوں کے دوران دو طرفہ تعاون و سرمایہ کاری کے معاہدوں میں تیزی آئی ہے۔ دونوں طرف سے تیل کے علاوہ کی تجارت پر ایک سو ارب ڈالر کی سرماایہ کاری کا ارادہ ہے۔مودی کا امارات کا حالیہ مہینوں میں ہونے والا دورہ 2014 سے اب تک امارات کا پانچواں دورہ تھا۔ اس سے قبل وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1981 میں امارات کا دورہ کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ نئی سرمایہ کاری ہندوستان میں انفراسٹرکچر کے علاوہ ریاستی ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحاً کی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے امارات کی طرف سے اس نئی سرمایہ کاری کا باضابطہ اعلان مودی کے 2024 کے متوقع انتخابات سے پہلے کیا جائے گا۔