دبئی۔ متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتہ کے آغاز میں کورونا وائرس کے مزید 164 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار163 ہوگئی لیکن دوسری جانب صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ یو اے ای کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے بتایا کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں ضروری علاج فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مزید 27 ہزار 811 ٹسٹ کیے گئے۔وزارت کے مطابق نئے مریض مختلف ملکوں کے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 248 مکمل صحت یاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہزار 863 ہوگئی۔پچھلے24 گھنٹے میں کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 351 ہے۔میڈیا نے یو اے ای کی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک پانچ ملین سے زیادہ کورونا ٹسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ صحت یابی کی شرح 90 فیصد ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔علاوہ ازیں کویت میں پیر کو کورنا کے مزید 526 مریض صحت یاب ہوئے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 59 ہزار 739 ہوگئی ہے۔کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 388 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر68 ہزار299 ہوگئی۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ مزید 4 اموات ریکارڈ پر آئی ہیں۔ اب تک مرنے والے 461 ہوچکے ہیں۔ اس وقت فعال معاملے کی تعداد 8 ہزار99 ہے جس میں 126 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 33 کورونا ٹسٹ گئے گئے۔ اب تک پانچ لاکھ گیارہ ہزار 599 کورونا ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔ بحرین میں کورونا کے 346 نئے معاملات سامنے آئے جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔