دبئی ۔ 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئر لائن نے اکیس مئی سے نو شہروں کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اکیس مئی سے دبئی سے لندن، ہیتھرو، فرینکفرٹ، پیرس، میلان، شکاگو، میڈرڈ، ٹورونٹو، سڈنی اور میلبورن کی پروازیں شیڈول کے مطابق اڑیں گی۔