بنگلورو: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے چہارشنبہ کے روز کرناٹک انتخابات میں کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف تھے اور پھر بھی کانگریس پارٹی مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ شرما نے کہا، ”بابا صاحب امبیڈکر نے کہا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا۔ یہ ہمارے آئین کی بنیاد ہے لیکن آج کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی بات کر رہی ہے ۔کانگریس کے منشور کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سب سے پرانی پارٹی کا انتخابی دستاویز پیپلز فرنٹ آف انڈیا اور کچھ بنیاد پرست مسلم تنظیموں کے منشور سے مشابہت رکھتا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا، [؟]پی ایف آئی پر پہلے ہی پابندی ہے ۔ سدارامیا حکومت نے اپنے دور اقتدار میں پی ایف آئی کے خلاف مقدمات واپس لے لیے ۔ اسی لیے وہ (کانگریس) مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے پی ایف آئی اور بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔