مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نےاتوارکوبتایا کہ گورکھ پیٹھ کےمہنت یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟ پوسٹربوائےآدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ عہدے پرمنتخب کرنے کے بی جے پی کےفیصلے نے کئی لوگوں کو حیران کردیا تھا۔ سب سے بڑا سوال یہ تھا کہ جسے کوئی انتظامی تجربہ نہیں ہے، اسےملک کی سب سے بڑی ریاست کی کمان دے دی گئی ہے۔
لکھنومیں منعقدہ ایک پروگرام میں بی جے پی صدرنے یوگی آدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ بنانےکی بات کا ذکرکیا۔ اس دوران یوپی کےوزیراعلیٰ بھی اسٹیج پرموجود تھے۔ امت شاہ نےکہا ‘کسی نےنہیں سوچا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلیٰ بنیں گے۔ کئی لوگوں نے مجھ سےکہا کہ انہوں نےکبھی نگرپالیکا بھی نہیں چلائی۔ وہ ایک پیٹھ کےمہنت تھے۔
امت شاہ نےمزید کہا ‘لوگوں نےمجھ سےکہا کہ کیوں اتنی بڑی ریاست کی کمان انہیں دے رہے ہیں۔ لیکن میں نے اوروزیراعظم نریندرمودی نے یوگی آدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ یوگی کام کرنے والے ہیں اورکام کرنےکےاپنے طریقے سےانہوں نے تجربہ کی کمی کو دورکردیا ہے۔
واضح رہے کہ 2017 کے آغازمیں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو یوپی میں بڑی جیت ملی تھی۔ پارٹی نے الیکشن سے قبل پہلے وزیراعلیٰ کے امیدوارکا اعلان نہیں کیا تھا۔ پورا الیکشن بی جے پی وزیراعظم نریندرمودی کی ترقی کے وعدے پرلڑی اورعوام نے اس پراپنی مہربھی لگا دی۔ اس کے بعد پارٹی نےگورکھپورسے طویل وقت تک رکن پارلیمنٹ رہے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔