امرتسر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں شہزادہ کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا ہے ۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے اتوار کو بتایا کہ آج علی الصبح تقریباً 02.11 بجے سرحد پر تعینات فورس کے جوانوں نے گاؤں شہزادہ ضلع امرتسر (دیہی) کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والے ایک مشکوک ڈرون کی آواز سنی۔انہوں نے بتایا کہ طے شدہ مشق کے مطابق فوجیوں نے فائرنگ کے ساتھ ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس و متعلقہ اداروں کو اطلاع کر دی گئی۔