٭ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر جموں و کشمیر میں امرناتھ یاتریوں کو فی الفور یاترا ترک کرتے ہوئے ریاست سے چلے جانے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے ہدایت دیئے جانے پر سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے طنز و برہمی کے ملے جلے ردعمل پر مشتمل ٹوئیٹ میں سوال کیا کہ ’’اگر یاترا کو خطرہ تھا تو گلمرگ کیوں خالی کروایا گیا ؟ ‘‘ کئی دوست ہوٹلوں میں مقیم ہیں … انھیں واپسی کے لئے مجبور کیا جارہا ہے ۔ ریاست … ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں عوام کو پہلگام اور گلمرگ سے واپس لیجانے کیلئے تیار کھڑی رکھی گئی ہیں‘‘ ۔