امریکہ، برطانیہ، فرانس کی اقوام متحدہ سے شام پر اجلاس کی اپیل

   

اقوام متحدہ۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمال مغربی شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے درخواست کی ہے ۔ذرائع نے کہا‘‘امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے شمال مغربی شام کی موجودہ حالات کو لے کر سلامتی کونسل میں بحث کرانے کی درخواست کی ہے ۔ تینوں ممالک نے اس بحث میں شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن اور انسانی امور کے کوآرڈی نیشن دفتر کے نمائندوں کو شامل کرنے کی اپیل بھی کی ہے ’’۔ابتدائی معلومات کے مطابق میٹنگ جمعرات کو ہو سکتی ہے۔