امریکہ، سعودی عرب کو 200 سپاہی اور پٹریاٹ میزائیلس بھیجے گا

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اعلان کیاکہ وہ سعودی عرب کو 200 سپاہی اور پٹریاٹ میزائیلس بھیجے گا۔ سعودی عرب کے دفاعی وزارت میں مدد کرنے کے لئے امریکہ نے اپنی فوج کی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ ماہ تیل تنصیبات پر حملوں کے پیش نظر سعودی عرب میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ امریکی ڈیفنس ڈپارٹمنٹ نے زمین سے فضاء میں نشانہ لگانے والے میزائیلس کے ساتھ راڈارس بھی روانہ کرے گا۔ اس سے سعودی عرب کی فضائی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔