امریکہ ،عالمی تنظیم صحت کی فنڈنگ میں 90 فیصد تک کٹوتی کرسکتا ہے : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی تنظیم صحت کو اپنے عطیات میں 90 فیصد تک کٹوتی کرنے کے تعلق سے غور کر رہا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک امریکی فنڈنگ کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور فی الحال یہ فنڈنگ منجمد ہی ہے ۔ امریکی نے ماہ اپریل میں عالمی تنظیم صحت کیلئے اپنے عطیات میں کٹوتی کردی تھی۔ اس پر چین کے گمراہ کن پروپگنڈہ کی تائید کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔