امریکہ اور جنوبی کوریا کے نمائندوں کا نیوکلیئر تخفیف اسلحہ پر تبادلہ خیال

   

واشنگٹن،15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور جنوبی کوریا کے نمائندوں نے جمعرات کو واشنگٹن میں ملاقات کی اور کوریا ئی جزیرہ پر نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پالاڈنو نے یہ ا طلاع دی۔ مسٹر پالاڈنو نے نامہ نگاروں کو بتایا‘‘ میٹنگ کے دوران امریکہ اور جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نفاذ کے ذریعے نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کے ہمارے مقاصد کو حاصل کرنے کی مشترکہ طور کوشش کی گئی ’’۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ ورکنگ گروپ شمالی کوریا کے سلسلے میں وسیع اور قریبی تعاون کے حصہ کے طور پر باقاعدہ طور پر میٹنگ کر رہا ہے ۔ مسٹر پالاڈنو نے کہا شمالی کوریا کے سلسلے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے اسٹیو بیگن فی الحال نیویارک میں اقوام متحدہ کے مستقل نمائندوں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ اور کم کے درمیان ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں دوسری چوٹی کانفرنس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی تھی ۔