پیرس ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپئن امریکہ اور سویڈن نے فیفا ویمنزورلڈکپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دفاعی چمپئن امریکہ اور اسپین کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا جس میں امریکہ نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی۔ فرانس کے اسٹیڈے آگسٹے ڈی لا میں امریکہ اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے میچ کے 7ویں منٹ میں امریکہ کو پینلٹی کک ملی جس پر ایم را پینوئے نے گول کردیا۔ دومنٹ کے بعد اسپین کی جینی نے گول کیا اور اسکور 1-1ہوگیا۔ دوسرے ہاف کے 76ویں منٹ میں ریفری نے اسپین کی کھلاڑی کے خلاف فال دیتے ہوئے امریکہ کو پینلٹی کک دی جس پر را پینوئے نیدوسرا گول کر کے امریکہ کو 2-1سے فتح دلوا دی۔ دوسرے مقابلے میں سویڈن نے کینیڈا کو 1-0 سے شکست دی۔