واشنگٹن ؍ ٹورنٹو ۔ 27 جنوری (ایجنسیز) دوسری عالمی جنگ کے آخری ادوار کے دوران اتحادیوں کے درمیان اختلافات کے آثار نمایاں ہونے لگے۔ اس عرصے میں سوویت یونین اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان مشرقی یورپ کے مستقبل پر اختلاف پیدا ہوا۔جوزف اسٹالن نے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے جنہیں سوویت ریڈ آرمی نے آزاد کرایا اور جہاں اس کی فوج موجود ہے، ماسکو کے زیرِ اثر رہیں اور وہاں کمیونسٹ نظام قائم کیے جائیں۔دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے ساتھ ہی دنیا کے سامنے ایک نئے نوعیت کے تصادم کا آغاز ہوا، جو ایک غیر اعلانیہ سرد جنگ کی صورت میں سامنے آیا۔ اس جنگ نے سوویت یونین اور مشرقی بلاک کو امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے مقابل لا کھڑا کیااسی تنازع کے دوران امریکہ کو اس بات کا شدید خدشہ لاحق ہوا کہ سوویت یونین اس کی سرزمین کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی لیے واشنگٹن نے سوویت خطرے سے نمٹنے کیلئے ایک ابتدائی انتباہی نظام کی تلاش شروع کی۔ 1950 کی دہائی کے دوران امریکہ کو اس بات کا خوف تھا کہ فضائی جنگی ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث سوویت یونین اس کے بڑے شہروں پر فضائی حملے کر سکتا ہے۔