بیجنگ: چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ پرکڑی نکتہ چینی کی ہے اور امریکہ کو اول نمبر کا جھوٹا ملک قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں بیجنگ پر معلومات میں ہیرا پھیری کی کوششوں میں سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کا الزام ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز اپنی اس رپورٹ میں کہا تھا کہ چین سنسرشپ، ڈیٹا جمع کرنے اور غیر ملکی خبررساں اداروں کی خفیہ خریداری کے ذریعے عالمی میڈیا میں ہیراپھیری کر رہا ہے۔امریکی کانگریس کے مینڈیٹ کے تحت تیار کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو اس مہم کیلئے بے مثال وسائل مختص کرنے کے باوجود جمہوری ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے ’بڑے دھچکے‘ کا سامنا کرنا پڑاہے۔