کولمبس ۔ امریکی ریاست اوہایو میں چوروں نے پیدل چلنے والوں کا ایک طویل پل چرالیا ، جس کی لمبائی 58 فٹ ہے۔ یہ پل ایک ندی کو عبور کرنے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ ندی کی بحالی کا کام جاری تھا ، جس کے لیے وقتی طور پر پل کو ہٹایا گیا تھا ، لیکن حیرت انگیز طور پر پل وہاں سے غائب ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسروقہ پل کی قیمت 40ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ چور اس پل کو کھول کر ایک ٹرک میں رکھ کر لے گئے۔ پولیس نے شہریوں سے چوروں کے بارے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔