امریکہ : ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ، دو بچے اور بندوق بردار ہلاک

   

مینیا پولیس : /27 اگست (ایجنسیز) مینیا پولیس کے اننسیشن کیتھولک اسکول میں چہارشنبہ کی صبح دعائیہ اجتماع کے دوران ایک بندوق بردار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو بچے ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے ۔ حکام نے بتایا کہ بندوق بردار نے خود اپنی جان بھی لے لی ۔ پولیس کے مطابق نوجوان حملہ آور رائفل اور دیگر ہتھیار کے ساتھ چرچ کے قریب پہنچا اور کھڑکیوں سے بچوں پر فائرنگ کردی ۔ زخمیوں میں 14 بچے ہیں اور دو کی حالت نازک ہے ۔ شوٹر نے بچوں کو نشانہ بنایا جو دعا کررہے تھے ۔ حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔