امریکہ میں ایغور برادری کی حمایت میں ریلی

   

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایغور مسلمانوں کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکہ اور دیگر ممالک چین پر مزید دباؤ ڈالیں، کیوں کہ چین ایغور برادری کے خلاف نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ مظاہرے کا انتظام امریکی دارالحکومت میں قائم ایک ایغور انسانی حقوق تنظیم اور دیگر نے کیا تھا۔ ریلی میں کانگریس ارکان اور چین کے سنکیانگ نیم خودمختار خطے کے افراد سمیت تقریباً 200 لوگوں نے شرکت کی۔