امریکہ میں ایک کروڑ سے زائد کورونا کے ٹسٹ ہوںگے : ٹرمپ

   

واشنگٹن، 14مئی (سیاست ڈاٹ کام) مریکہ نے کورونا وائرس ‘ کی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کردیا ہے اور کورونا ٹسٹوں کی تعدا د ملک میں جلد ہی ایک کروڑ سے زائد ہو سکتی ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کی شام کو کہا کہ ’’ہم ایک کروڑ ٹسٹ کرنے کے بے حد قریب ہیں اور کچھ دنوں میں ہم اسے پورا کر لیں گے ‘‘۔