نیویارک 24فروری (یو این آئی) امریکہ میں برفباری اور طوفانی ہواؤں کے باعث سفری نظام درہم برہم ہوگیا ، طوفان 150 سال کے دوران 10بدترین طوفانوں میں سے ایک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں شدید برفانی طوفان اور یخ بستہ ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے ، ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ نیویارک کے ایئرپورٹس سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ مشرقی ساحلی علاقوں میں تقریباً 6 کروڑ 90 لاکھ افراد ونٹر الرٹ کی زد میں ہیں، جبکہ شمال مشرقی ریاستوں میں 6 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔