نیویارک: سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایک بچی کو خود کو پستول سے گولی مارنے کا خوفناک منظر دکھایا گیا ہے۔ایک حیران کن ویڈیو کلپ میں گولی مارنے کے واقعے کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں ایک 3 سالہ بچی نے خود کو گولی مار لی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہفتے کے روز گھر پر ایک رشتہ دار کے ساتھ تھی۔ تاہم وہ شخص اپنے لیپ ٹاپ پر فٹ بال میچ دیکھنے میں مصروف تھا جب کہ پستول صوفے پر تھی۔نیویارک پوسٹ کے مطابق بچی کی دادی نے کہا کہ جب اسے اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے پولیس کو بلایا۔ پولیس نے لا پرواہی برتنے پر اس شخص کو گرفتار کیا ہے جبکہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا اور اگلے روز اسے گھر بھیج دیا گیا ہے۔