واشنگٹن : انسانی حقوق کے گروپ امریکن سیول لبرٹیز یونین نے کہا ہیکہ گذشتہ سال جون میں تارک وطن بچوں کو والدین سے علحدہ کرنے کی پالیسی ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اس مدت میں زائد از 900 تارک وطن بچوں کو والدین سے جدا کردیا ہے۔ امریکہ نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کے خلاف پالیسی بناتے ہوئے مائیگرنٹ فیملیوں کو جدا کرنا شروع کردیا تھا۔
