سکرامنٹو ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی سیاحتی مقام پر 30 فٹ اونچی چٹان گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق چٹان سان ڈیئگو کے ساحلی شہر کے شمال میں واقع گرینڈ ویو بیچ کے مقام پر گری۔ پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے 5افراد کو بچالیا،جب کہ چٹان تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ مقامی حکام کے مطابق متعلقہ چٹان کا باقی حصہ گرنے کا خطرہ برقرار ہے ،جس کے باعث امدادی کارکن انتہائی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔حادثے کے وقت جائے وقوع پر مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔