نیویارک : وسطی اور مشرقی امریکہ اس وقت گرمی کی ایسی شدید لپیٹ میں ہے جس نے گذشتہ سارے ریکارڈس توڑ دیئے ہیں جس کی وجہ تقریباً 100ملین امریکی شہری ایسے ہیں جنہیں گرمی سے متعلق کوئی نہ کوئی سرکاری ہدایت کا سامنا ہے ۔ مغربی علاقوں میں شدید گرمی کے بعد اب اس نے مغرب کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے فینیکس ، لاس ویگاس اور ڈینور اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت عام درجہ حرارت سے 10 تا 30 ڈگری بڑھ چکا ہے ۔ دوسری طرف نیشنل ویدھر سرویس موق وعہ شکاگو نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ تمام شہری اپنے مکانات کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دیں لیکن اس کے باوجود بعض لوگ ایسے علاقوں کا رُخ کررہے ہیں جہاں آبی ذخیرے ہیں جیسے جھیلیں اور دیگر تالاب وہاں پر لوگ پانی میں کرسیاں ڈال کر ٹھنڈے مشروبات سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔