نیویارک ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین ہندوستانیوں کو امریکہ کی بارڈر پٹرول پولیس نے غیرقانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتارکرلیا۔ اطلاعات کے مطابق یو ایس بارڈر پٹرول ایجنٹس نے نیویارک کے قریب مسینا میں ایک گاڑی کو روکا۔ جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ گاڑی میں سوار لوگوں میں سے دو ہندوستانی شہری ہیں جو غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں کو بارڈر پٹرول اسٹیشن روانہ کردیا گیا جہاں ان کے خلاف مزید کارروائی ہوگی۔ گاڑی کا ڈرائیور بھی ہندوستانی بتایا گیا ہے جو 2012ء میں امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہوا تھا اور گذشتہ سال ڈسمبر میں اسے اس کے غیاب میں امریکہ چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا جس کی سزاء پانچ سالہ قید ہے۔