امریکہ میں پاکستان کو اہم اتحادی کے موقف سے محروم کرنے بل پیش

   

واشنگٹن: ایک ریپبلکن قانون ساز نے 117 ویں کانگریس میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان سے اس کے امریکہ کے ایک اہم غیر ناٹو اتحادی کی حیثیت چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔تاہم امریکی میڈیا نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ‘یہ قانون سازی ٹرمپ کے 4 سالہ اقتدار اور اس دوران پاکستان سے الجھن کے شکار تعلقات کے بعد اگلی جو بائیڈن انتظامیہ کے پاکستان کی طرف آنے والے طرز عمل پر غیر یقینی میں سامنے آئی ہے’۔واشنگٹن ٹائمز کے اخبار نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ ‘ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے اس بل کے آگے بڑھنے کا کوئی اشارہ نہیں ہے‘۔