امریکہ میں چھوٹا طیارہ دریا میںگرپڑا،3ہلاک

   

لاس اینجلس: امریکہ کی وسط مغربی ریاست نبراسکا میں جمعہ کی رات ایک چھوٹا طیارہ دریا میں گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ ڈوج کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ فریمونٹ کے جنوب میں دریائے پلیٹ کے ساتھ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ دریا میں گر گیا۔ طیارے میں سوار تینوں افراد کی شناخت ہو گئی ہے ۔ دفتر نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں متاثرین کے اہل خانہ اور ڈاج کاؤنٹی کمیونٹی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کریں گے ۔