امریکہ میں کار شعلہ پوش۔تلنگانہ کا طالب علم زندہ جھلس کر ہلاک

   

حیدرآباد 4جون (یواین آئی)امریکہ کے نیوجرسی میں کار شعلہ پوش ہونے سے تلنگانہ کا ایک طالب علم زندہ جھلس گیا۔اس کی شناخت شیلیش گروپو کے طورپر کی گئی جو بریج پورٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا ۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شیلیش کی کار میں اچانک آگ لگ گئی اور آگ نے کارکو لپیٹ میں لے لیا اور شیلیش اس سے نکلنے سے قاصر رہا جس کے نتیجہ میں وہ زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ اس کا تعلق نظام آباد سے ہے ۔اس کے دوست لاش کو آبائی مقام لانے انتظامات کررہے ہیں۔