امریکہ میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ پیچھے

   

نیویارک: امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں اتوار 7 نومبر کو رات 2 بجے سے ملک کے معیاری وقت کو ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا ، جس کے ساتھ ہی روشنی بچانے کی مہم ختم اور سردیوں کی آمد کا اعلان ہو گیا ہے۔اکثر امریکی شہریوں نے ہفتے کی رات کو سونے سے پہلے اپنی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر لیا۔وقت تبدیل کرنے کا خیال سب سے پہلے موجد بینجمن فرینکلن کو 1784 ء میں آیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ گرمیوں میں ایک گھنٹہ پہلے اُٹھنے سے آپ روشنی کا زیادہ دیر تک استعمال کر سکتے ہیں۔ اس خیال کو پذیرائی ملی اور دنیا کے بہت سے ممالک نے اس تجویز کو مناسب سمجھ کر اپنے اپنے ملکوں میں رائج کیا۔ امریکہ میں حالیہ سروے میں بہت سے امریکیوں نے کہا کہ انہیں گھڑیوں کو سال میں دو بار آگے پیچھے کرنا پسند نہیں ہے۔ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا کہ صرف 25 فیصد امریکی دن اور رات کا وقت گھٹانے کو پسند کرتے ہیں۔