کئی ریاستوں میں مظاہرے‘10خواتین سمیت کئی گرفتار
نیویارک:امریکا اور برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ملکوں میں یوم سرزمین فلسطین‘ منایا گیا۔یوم فلسطین کی مناسبت سے نیویارک، واشنگٹن، پینسلوینیا، شمالی کیرولائنا اور ٹیکساس سمیت کئی امریکی ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔امریکی شہر سان فرانسسکو میں فلسطین کی حمایت میں منفرد احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے خود کو اسرائیل کو مدد فراہم کرنے کیلئے غزہ جانے والے امریکی بحریہ کے جہاز کی سیڑھی سے باندھ لیا، احتجاج کرنے والے دس خواتین اور چار مردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔دوسری جانب بر طانیہ ‘ ڈنمارک، جرمنی، فرانس اور نیدرلینڈز سمیت یورپ کے کئی ملکوں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔